جمعرات,  05 مارچ 2026ء
بری امام ہاؤس نورپورشاہاں میں جشن ظہور کے حوالے سے کیک کاٹا گیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)خادم اعلیٰ حضرت امام بری سرکار و درگاہ حضرت کلو بابا مانسرکیمپ ضلع اٹک راجہ سرفراز اکرم نے راجہ امتیاز جنجوعہ،ڈاکٹر راجہ ریاض شہباز جنجوعہ، راجہ شہزاد جنجوعہ، ایس پی خالد اعوان و دیگر کے ہمراہ جشن ظہور کے حوالے سےبری امام ہاؤس نورپورشاہاں بری امام میں کیک کاٹا ، اس موقع پر راجہ سرفراز اکرم کا کہنا تھا کہ جشنِ ظہور منانے کا مقصد صرف خوشی منانا نہیں بلکہ انسان کو اپنی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے،معاشرے میں انصاف اور بھائی چارے کو فروغ دینا چاہیئے، اسلامی عقیدے کے مطابق امام مہدی وہ ہستی ہیں جو آخرالزمان میں ظاہر ہوں گے اور دنیا میں عدل و انصاف قائم کریں گے۔ بہت سی احادیث میں آیا ہے کہ جب دنیا ظلم اور ناانصافی سے بھر جائے گی تو اللہ تعالیٰ ایک صالح رہنما کو بھیجے گا جو زمین کو عدل سے بھر دے گا۔

مزید خبریں