کراچی (روشن پاکستان نیوز) رمضان المبارک کا دوسرا عشرہ جاری ہے تیسرے عشرے سے متعلق محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
رمضان المبارک کی مقدس ساعتیں جاری ہیں اور اب تک موسم معتدل ہے۔ تاہم محکمہ موسمیات نے تیسرے عشرے سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات نے رواں ماہ مارچ میں ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے اور شدید گرمی کی لہر کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جس کے باعث رمضان المبارک تیسرے عشرے میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔
رواں سال تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کب سے کب تک ہوں گی؟
اس سال بارشیں بھی معمول سے کم ہونے کی محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہوئی ہے، جس سے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے دوسرے ہفتے سے گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ بالخصوص جنوبی علاقوں کراچی اور گرد ونواح میں درجہ حرارت سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد میں مارچ کے اوائل میں ہی درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے جو گزشتہ دس برسوں میں مارچ کے ابتدائی ایام میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے۔











