جدہ (روشن پاکستان نیوز) ملک منظور حسین اعوان فوکل پرسن پرائم منسٹر یوتھ پروگرام و مرکزی جنرل سیکریٹری مسلم لیگ نون (سعودی عرب) کی جانب سے پاکستان سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے آئے ہوئے وفاقی وزیر مملکت منصوبہ بندی و خصوصی امور چودھری ارمغان سبحانی، صوبائی سیکریٹری محکمہ آبپاشی پنجاب رانا فیاض علی اور چودھری عثمان کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں شاندار افطار و ڈنر کا اہتمام کیا۔ جس میں سابق وفاقی وزیر بلدیات و ہاؤسنگ چودھری شہباز حسین، پاکستان انوسٹرزفورم کے صدر چودھری شفقت محمود، جنرل سیکریٹری مہرعبدالخالق، رانا اشرف، ملک عابد، انجینئرسجاد، چودھری امجد گجر، چودھری بلوشیرورائچ، سردار محمد اقبال یوسف ، چودھری ریاض گھمن، راناعبدالشکور، محسن نواز رانجھا، کمیونٹی کی معزز سماجی و کاروباری شخصیات، سعودی برادران اور اخباری نمائىندوں کی بڑی تعداد نے شرکت۔ تقریب کے مہمان خصوصی قونصل پاکستان سید مصطفیٰ ربانی تھے جو اپنی مصروفیت کی وجہ سے تشریف نہ لاسکے ۔ان کی نیابت پاکستان قونصلیٹ کے ویلفیئرقونصلرعاکف اقبال نے کی۔ انھوں اپنے خطاب میں کہا کہ قونصلیٹ جدہ ویسٹرن ریجن سب سے بڑا مشن ہے جو کمیونٹی کی بھرپور خدمت کررہا ہے ۔اس کے دروازے سب کے ہر لئے ہر وقت کھلے ہوئے ہیں۔ انھوں نے میزبان ملک منظور اعوان دعوت کو سراہا اورتقریب کے شرکاء کو رمضان اور سعودی عرب کے یوم تاسیس کی مبارکباد بھی دی۔ پاکستان سے ائے ہوئے مہمان وفاقی وزیر مملکت منصوبہ بندی و خصوصی امور چودھری ارمغان سبحانی نے اپنے خطاب میں کہا سعودی عرب میں پاکستانیوں کی بہت بڑی تعداد ہے جو محنت سے کامکررہی ہے۔ انھوں نے پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے لئے کہا کہ تمام لوگ ایک پلیٹ فارم پرجمع ہوں اور ذاتی اختلافات مٹا کر ملک کی بھلائی کے لئے کام کریں، جس سے پاکستان کو معاشی ترقی اورخوشحالی ملے گی۔ انھوں نے میزبان کا شکریہ ادا کیا اور سعودی بھائیوں سعودی یوم تاسیس کی مبارکباد دیتے ہوئے خادم الحرمین شاہ سلمان اورولی عہد محمد بن سلمان کی صحت اور درازئے عمر کی دعا بھی کی۔ قبل ازیں حافظ عبدالماجدسلفی کی تلاوت قران سے تقریب کا آغاز ہوا۔ نظامت کے فرائض رانا روہیب ادا کئے۔











