ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ فضائی دفاعی فورسز نے پانچ دشمن ڈرونز کو پرنس سلطان ایئر بیس کے قریب کامیابی سے روک کر تباہ کر دیا۔
سعودی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ درونز پرنس سلطان ائیر بیس کے اطراف کی جانب بڑھ رہے تھے، تاہم انہیں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی نشانہ بنا کر غیر مؤثر بنا دیا گیا۔ وزارت نے تصدیق کی کہ اس کارروائی کے نتیجے میں نہ کوئی جانی نقصان ہوا اور نہ ہی کسی تنصیب کو نقصان پہنچا، جو سعودی فضائی دفاعی نظام کی تیاری اور صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے دشمنانہ اقدامات قومی سلامتی یا جاری عسکری آپریشنز پر اثر انداز نہیں ہوں گے، اور مملکت اپنے اہم دفاعی مقامات کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر چوکس ہے۔










