ریاض (وقار نسیم وامق) خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کی جانب سے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی جارحیت کے حوالے سے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، عمان، قطر اور کویت کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد مشترکہ طور پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنی سلامتی اور استحکام کے تحفظ، علاقوں کے تحفظ ، شہریوں اور رہائشیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں گے اور ایران کی جانب سے جارحیت پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں











