اتوار,  01 مارچ 2026ء
اسلام آباد: صحت کے شعبے میں اصلاحات اور ادارہ جاتی تعاون پر اہم ملاقات

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد میں چیئرمین ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی ڈاکٹر ریاض احمد جنجوعہ سے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد خان نے اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ وفد میں ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر نعمان شاہ بھی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران ملکی صحت کی مجموعی صورتحال، طبی تعلیم کے معیار، ہیلتھ کیئر ریگولیشن اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی نے صحت کے شعبے میں اصلاحات، شفافیت اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر شہزاد خان نے ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے جاری منصوبوں اور تحقیقی سرگرمیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں اور ریگولیٹری باڈیز کے درمیان مضبوط رابطہ قومی سطح پر صحت کے نظام کی بہتری کے لیے ناگزیر ہے۔

فریقین نے باہمی اشتراکِ کار کو مزید وسعت دینے اور مستقبل میں مشترکہ اقدامات کے ذریعے صحت کے شعبے میں بہتری لانے پر اتفاق کیا۔

مزید خبریں