تربت(روشن پاکستان نیوز) تربت کی تحصیل بلیدہ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، حملہ آوروں نے گھر پر مارٹر گولہ پھینکا اور اس کے بعد اندھا دھند فائرنگ بھی کی۔
تربت ایئرپورٹ اپ گریڈیشن منصوبہ: نئے ٹیکسی وے اور ایپرن کی تعمیر شامل
واقعے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ مرنے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے، واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کا گھیراؤ کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔











