اتوار,  22 فروری 2026ء
امریکی سفیر کا بیان عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے، سعودی عرب

ریاض(روشن پاکستان نیوز) سعودی عرب نے اسرائیل میں امریکی سفیر کے بیانات کی سخت مذمت کی ہے۔

سعودی عرب نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کے مشرقِ وسطیٰ سے متعلق حالیہ بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے بیانات کو سختی سے مسترد کیا جاتا ہے کیونکہ یہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق اسرائیل میں امریکی سفیر کا پورے مشرقِ وسطیٰ پر اسرائیل کے کنٹرول سے متعلق بیان خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک ہے۔

خدا نے یہ زمین اسرائیلیوں کو دی ہے، پورے خطے پر قبضہ اسکا حق ہے، امریکی سفیر

سعودی عرب کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات، قطر، انڈونیشیا، پاکستان، مصر، ترکیہ اور شام نے بھی مشترکہ بیان جاری کیا ہے۔

مشترکہ اعلامیے میں فلسطین، کویت، لبنان، عمان، بحرین اور خلیج تعاون کونسل کی جانب سے بھی امریکی سفیر کے بیان پر شدید تشویش اور سخت ترین مذمت کا اظہار کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات خطے میں کشیدگی کو ہوا دے سکتے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری ناگزیر ہے۔ رہنماؤں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے میں امن، خودمختاری اور بین الاقوامی اصولوں کے احترام کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔

مزید خبریں