بنوں(روشن پاکستان نیوز) بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر فتنہ الخوارج نے بزدلانہ حملہ کیا جس میں 2 جوان شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 5دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے خودکش حملہ آور کو روکنے پر بارود سے بھری گاڑی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرا دی، فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
شہید ہونے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل شہزادہ گلفراز کا تعلق مانسہرہ اور سپاہی کرامت شاہ کا تعلق پشاور سے ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ غزہ میں فوجی اڈہ بنانے کا منصوبہ بنا رہی ہے، برطانوی اخبار
افغان طالبان حکومت اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے سے روکنے میں ایک بار پھر ناکام رہی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق بزدلانہ حملے کے ماسٹر مائنڈز اور سہولت کاروں سے عبرتناک انتقام لیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے جبکہ دفاع وطن کے لیے بہادر جوانوں کی قربانیاں قوم کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔











