اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد کے معروف پراجیکٹ روڈن انکلیو میں ورلڈ ٹائٹل باکسنگ انٹرنیشنل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد کیا گیا، جس نے ملکی اسپورٹس کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل قائم کیا۔ ایونٹ کی قیادت روڈن انکلیو کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ محمد راشد نے کی، جبکہ انتظامی امور محمد اشتیاق کیانی نے سنبھالے۔
تقریب کے چیف گیسٹ روڈن انکلیو کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ اور عالمی شہرت یافتہ باکسر محمد وسیم تھے۔ چیمپئن شپ کی فل اسپانسرشپ پرواز مارکیٹنگ نے کی، جس کے سی ای او محمد خالد ہیں۔ محمد خالد نے کہا کہ پرواز مارکیٹنگ آئندہ بھی اسپورٹس کے فروغ میں بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔
محمد راشد نے اپنے بیان میں کہا کہ روڈن انکلیو ہمیشہ نوجوانوں اور بچوں کی اسپورٹس سرگرمیوں کو پروموٹ کرتا آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل یوگا اور ڈوج بال کے ایونٹس کے ذریعے منتخب بچوں کو دبئی میں انٹرنیشنل لیول پر کھیلنے کا موقع دیا گیا، جہاں پاکستانی بچوں نے دو سے تین گولڈ میڈلز بھی حاصل کیے۔ انہوں نے اس ایونٹ کی مکمل اسپانسرشپ پر محمد خالد کا شکریہ ادا کیا۔
ورلڈ چیمپئن محمد وسیم نے روڈن انکلیو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پروفیشنل باکسنگ کے فروغ کے لیے یہ ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ آئندہ محمد راشد کے ساتھ مل کر روڈن انکلیو کے پلیٹ فارم سے ایک بڑی ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔
ایونٹ آرگنائزر اور اوصاف 360 کے سی ای او محمد اشتیاق کیانی نے کہا کہ وہ اسپورٹس سے وابستہ تمام بچوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مستقبل میں روڈن انکلیو کے پلیٹ فارم سے بڑے ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے روڈن انکلیو کے کنٹری ہیڈ سردار یاسر، سی ای او اسد عباس، PBA کے صدر عدنان جہانگیر، جبار صاحب اور عابد جان سمیت پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
چیمپئن شپ میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل ایتھلیٹ لورین نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اپنے انٹرویو میں انہوں نے روڈن انکلیو کے شاندار انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں روڈن انکلیو کی سائٹ پر آ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی۔ انہوں نے محمد راشد، محمد خالد، محمد اشتیاق کیانی اور محمد وسیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
آخر میں محمد اشتیاق کیانی نے کہا کہ آنے والے وقت میں روڈن انکلیو اسپورٹس کی دنیا کا ایک بڑا حب بننے جا رہا ہے، جہاں ایک جدید اسٹیڈیم بھی تعمیر کیا جائے گا جو بچوں اور نوجوانوں کو اسپورٹس میں آگے بڑھنے کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے سائٹ انچارج ملک افتخار اور ان کی ٹیم کی خدمات کو بھی سراہا۔











