کراچی(روشن پاکستان نیوز) کراچی کے علاقے سولجر بازار میں گیس لیکج دھماکے سے 16 افراد جاں بحق ہو گئے۔
دھماکے سے سولجر بازار میں رہائشی عمارت کی چھت گر گئی، عمارت تین منزلہ تھی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی ریسکیو کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ سلنڈر دھماکے کی وجہ سے ہوا جس سے دو گھر متاثر ہوئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے۔
دبئی سے کراچی آنے والی خاتون مسافر سے 6 کلو چاندی کے بسکٹ برآمد
تنگ گلیوں کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ہر فلور پر ایک کمرہ تھا۔
رہائشی عمارت کی چھت گرنے کا واقعہ4 بجکر 15 منٹ پر پیش آیا ، رہائشی عمارت گارڈر پربنی تھی،گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا۔
چیف آپریٹنگ آفیسر ڈاکٹر عابد نے کہا کہ ملبے سے16کےقریب لاشیں نکالی جا چکی ہیں، 14 زخمی زیرعلاج ہیں، ان کا کہنا تھا کہ تنگ جگہ کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلا ت کاسامنا ہے۔
ڈاکٹرعابد نے کہا کہ متاثرہ عمارت قانونی نہیں ہے،چیف آپریٹنگ آفیسر کا کہنا تھا کہ گیس لیکج دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔











