منگل,  17 فروری 2026ء
موٹر سائیکلز پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گاڑیوں کے بعد موٹر سائیکلز پر بھی ایم ٹیگ لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

دوسرے مرحلے میں موٹر سائیکلز پر ایم ٹیگ لگانے کا باقاعدہ آغاز 20 فروری سے کیا جائے گا، ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل مالکان 20 فروری کو صبح 10 بجے سے ایم ٹیگ حاصل کر سکیں گے۔

ایم ٹیگ کے حصول کے لیے موٹر سائیکل کے رجسٹریشن کاغذات اور قومی شناختی کارڈ ساتھ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے، یہ اقدام تمام اقسام کی موٹر سائیکلز پر لاگو ہوگا، جن میں عام بائکس، بائیکیا سروس، ہیوی بائکس اور دیگر تمام موٹر سائیکلز شامل ہیں۔

تحریک انصاف برطانیہ کا عمران خان کو بیرون ملک علاج کیلئے بھیجنے کا مطالبہ

حکام کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 6 لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیے جا چکے ہیں، ڈی جی ایکسائز عرفان میمن نے کہا کہ شہر بھر میں 13 مختلف پوائنٹس پر ایم ٹیگ لگانے کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایم ٹیگ مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے، حکام نے واضح کیا ہے کہ بائکیا اور آن لائن ٹیکسی سروسز کی رجسٹریشن کا عمل علیحدہ طور پر جاری رہے گا۔

ڈی جی ایکسائز کا کہنا ہے کہ ان تمام اقدامات کا مقصد شہر اور شہریوں کے سفر کو محفوظ اور منظم بنانا ہے۔

مزید خبریں