منگل,  17 فروری 2026ء
رمضان کا مہینہ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر بوجھ مزید بڑھا دے گا، سحر کامران
رمضان کا مہینہ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غریب عوام پر بوجھ مزید بڑھا دے گا، سحر کامران

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے اتوار کی رات جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

حکومت کے اس فیصلے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، جس سے مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، خصوصاً ماہِ رمضان کی آمد کے موقع پر عوامی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

والدِ مرحوم کی ساتویں برسی: سحرکامران کا جذباتی پیغام، ایصالِ ثواب کے لیے سورۂ فاتحہ کی اپیل

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے عوام پر اضافی بوجھ قرار دیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کے موقع پر مہنگائی کا یہ تحفہ عوام کے لیے مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گا۔

مزید خبریں