اتوار,  15 فروری 2026ء
بہاول پور سے کراچی جانے والی بس خوفناک حادثے کا شکار، 11 افراد جاں بحق، 15 شدید زخمی
بہاول پور سے کراچی جانے والی بس خوفناک حادثے کا شکار، 11 افراد جاں بحق، 15 شدید زخمی

خیرپور(روشن پاکستان نیوز) خیر پور  میں ٹنڈومستی کے قریب قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹریلر کے درمیان خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ 15 شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ بہاولپور سے کراچی جا رہی تھی کہ راستے میں ٹنڈومستی کے قریب اچانک بریک فیل ہونے کے باعث کوچ بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والے ٹریلر سے ٹکرا گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں کوچ کا ڈرائیور اور کنڈکٹر بھی شامل ہیں جبکہ متعدد مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسٹار اسکائی کے طیارے کو حادثہ، پائلٹ کی مہارت سے تمام 55 مسافر محفوظ رہے

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی ممکنہ وجہ کوچ کے بریک فیل ہونا بتایا جا رہا ہے تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔

علاقے میں حادثے کے باعث کچھ وقت کیلئے ٹریفک کی روانی متاثر رہی تاہم بعد ازاں پولیس نے شاہراہ کو ٹریفک کیلئے بحال کر دیا۔ حکام نے ڈرائیورز کو ہدایت کی ہے کہ وہ طویل سفر سے قبل گاڑیوں کی فٹنس اور بریک سسٹم لازمی چیک کریں تاکہ ایسے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں