موغادیشو(روشن پاکستان نیوز) صومالیہ کی اسٹار اسکائی ایئرلائن کے ایک مسافر طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث سمندر میں جاگرا۔ خوش قسمتی سے طیارے میں سوار تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صومالیہ کی اسٹار اسکائی ایئرلائن کے ایک مسافر طیارے نے تکنیکی خرابی کے باوجود دارالحکومت موغادیشو کے اڈن ایڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی کوشش کی۔ تاہم طیارہ رن وے سے ہٹ کر سمندر میں جا گرا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں تمام مسافر اور عملہ محفوظ رہے۔
ایئرلائن حکام کے مطابق پائلٹ نے فوری فیصلہ سازی اور اپنی مہارت سے مسافروں کی جانیں بچائیں۔
کولمبیا میں طیارہ گر کر تباہ، تمام مسافر ہلاک
صومالیہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ طیارے نے موغادیشو سے روانگی کے چند لمحوں بعد تکنیکی مسئلے کی اطلاع دی تھی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارے کے ایک پروں کا ٹوٹنا اور مسافروں کا پانی میں چھلانگ لگانا بھی دیکھا گیا۔ جہاں مقامی لوگ جاسیرا بیچ پر موجود تھے۔ حادثے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تمام افراد کو محفوظ طریقے سے نکالا گیا۔
ایئرپورٹ حکام نے کہا کہ ابتدائی طور پر اڈن ایڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بند کر دیا گیا تھا۔ لیکن اب معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں۔
ایوی ایشن حکام نے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔











