بدھ,  11 فروری 2026ء
صحافیوں پر حملہ کیس: عدالت کی پولیس پر سرزنش، ملزم کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ برقرار
صحافیوں پر حملہ کیس: عدالت کی پولیس پر سرزنش، ملزم کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ برقرار

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسلام آباد ماتحت عدلیہ کی سول جج شائستہ کنڈی نے تھانہ آبپارہ کی حدود میں صحافیوں پر حملے کے کیس میں پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے مقدمہ کا چالان طلب کر لیا ہے اور وارنٹ گرفتاری کے باوجود ملزم نواز شریف جعلی حکیم کی عدم حاضری کے باعث ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس کو ملزم پیش کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

اسلام کی ماتحت عدلیہ کی سول جج شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت کی تو متاثرہ صحافی اپنے وکیل حسیب جیلانی ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے مدعی کے وکیل نے چالان بارے استفسار کیا تو عدالت نے پولیس سے پوچھا چالان کہاں ہے تاہم پولیس چالان پیش نہ کر سکی جس پر مدعی کے وکیل نے سپلیمنٹری چالان کی استدعا کی جس پر عدالت نے پولیس کی سرزنش کرتے ہوئے چالان پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی جبکہ پولیس کی جانب سے کوئی بھی پیش نہیں ہوا جبکہ ملزم نواز شریف جعلی حکیم بھی عدالت میں پیش نہیں ہوا جس پر عدالت نے ملزم کے وکلاء سے استفسار کیا کہ ملزم نواز شریف کہاں ہے؟جس پر وکیل نے کہا کہ وہ آرہا ہے ۔

گوادر میں اے این ایف کی بڑی کارروائی، 1.2 ٹن چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار

عدالت نے استفسار کیا کہ گزشتہ سماعت پر بھی ملزم پیش نہیں ہوا جس پر وکیل نے کہا کہ ملزم کی دادی بیمار تھی عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا دادی کا یہ ایک ہی پوتا ہے؟ملزم کو ہر صورت آج پیش کریں جبکہ عدالت میں وکلاء کی یقین دہانی کے باوجود ملزم پیش نہیں ہوا ہے تاہم اگر آئندہ سماعت پر بھی ملزم پیش نہ ہوا تو مدعی کے وکیل کی استدعا پر ملزم نواز شریف کو اشتہاری کرنے کی کاروائی شروع کر دی جائے گی کیونکہ ملزم ضمانت کے بعد مسلسل عدالت سے غیر ہے،عدالت نے نائب کورٹ کو ہدایت کی آئندہ سماعت پر ہر صورت چالان پیش کیا جائے چار ماہ گزر چکے ہیں بعد ازاں عدالت نے مقدمہ کا چالان طلب کرکے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے پولیس کو ملزم پیش کرنے کی ہدایت جاری کر دی اور مزید سماعت دس مارچ تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں