بدھ,  11 فروری 2026ء
پنجاب میں تھانوں،ناکوں پرموجود افسران و اہلکاروں کو باڈی کیم لگیں گے

لاہور(روشن پاکستان نیوز) پولیس کا رویہ بہتر بنانے کے لئے تھانوں اور ناکوں پر پبلک ڈیلنگ افسران واہلکاروں کو باڈی کیمرے کی تنصیب ہوگی۔

پولیس حکام کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے آئی جی پنجاب کو باڈی کیمروں کی تنصیب کا ٹاسک دے دیا۔تھانوں میں سنتری،محرر اور ایس ایچ اوز کو بھی باڈی کیمرے لگائے جائیں گے،ناکوں پر تعینات تمام اہلکاروں کو بھی باڈی کیم لگیں گے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھر کے تھانوں کے لئے 14ہزار باڈی کیم خریدے جائیں گے۔مانیٹرنگ کے لئے تمام باڈی کیم سیف سٹیز کےساتھ منسلک ہونگے۔

راولپنڈی پولیس کی مؤثر کارروائیاں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب کی ڈیمانڈ پر وزیراعلی نےباڈی کیم کی خریداری کےلئے ڈیڑھ ارب کے فنڈز دینے کی حامی بھر لی۔فنڈز کے اجراکےبعد پنجاب پولیس کےلئے باڈی کیمروں کی خریداری شروع کر دیا جائےگی۔

مزید خبریں