لاہور(روشن پاکستان نیوز) چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا نصاب جاری کر دیا ہے۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ رواں سال صدقہ فطر وفدیہ صوم کم ازکم 300 روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو کے حساب سے1100، کھجور کے حساب 1600روپے صدقہ فطر اور فدیہ صوم ادا کرنا ہو گا، صدقہ فطر ہر مرد، عورت، چھوٹے اور بڑے مسلمان پر فرض ہے۔
پاکستان اقلیتی حقوق موومنٹ کے تحت رمضان راشن پیکجز کی تقسیم، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کا عزم
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ مسلسل 60 روزے رکھنا یا 60 مساکین کو دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔











