لاہور (روشن پاکستان یوز) نجی ٹی وی سنو نیوز کے سپورٹس رپورٹر زین ملک ایک افسوسناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ واقعہ لاہور کے علاقے ساندہ میں پیش آیا، جہاں وہ بسنت کی تقریبات میں حصہ لے رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق زین ملک ایک مکان کی چوتھی منزل پر موجود تھے کہ اچانک توازن کھو بیٹھے اور نیچے گر گئے۔ شدید زخمی ہونے پر انہیں فوری طور پر میاں منشی ہسپتال منتقل کیا گیا، لیکن سر پر گہری چوٹ کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے۔
لاہور بسنت میں 2 ارب سے زائد کا پتنگ بازی کا سامان فروخت
ہسپتال کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق زین ملک کو اونچی جگہ سے گرنے کے باعث سر پر لگی چوٹ جان لیوا ثابت ہوئی۔ زین ملک کی اچانک موت نے میڈیا اور سپورٹس کمیونٹی میں غم کی لہر دوڑا دی۔











