پیر,  09 فروری 2026ء
تربت ایئرپورٹ اپ گریڈیشن منصوبہ: نئے ٹیکسی وے اور ایپرن کی تعمیر شامل

تربت(روشن پاکستان نیوز) تربت ایئرپورٹ کی اپ گریڈیشن کے منصوبے کے تحت ایک نئے ٹیکسی وے کی تعمیر اور موجودہ ایپرن کی ازسرِنو تعمیر شامل ہے۔ منصوبے کی تکمیل کے بعد ایئرپورٹ کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہو جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اپ گریڈیشن کے بعد تربت ایئرپورٹ جدید سہولیات کے ساتھ نارو باڈی جیٹ طیاروں کو سنبھالنے کے قابل ہو جائے گا، جن میں ایئر بس A320 اور بوئنگ 737 جیسے طیارے شامل ہیں۔

بلوچستان کے سرکاری ملازمین کو ڈی آر اے اور مراعات دینے کا مطالبہ، گرینڈ الائنس کا 12 فروری تک الٹی میٹم

اس منصوبے سے نہ صرف فضائی آپریشنز میں بہتری آئے گی بلکہ بلوچستان کے اس اہم شہر کو ملک کے دیگر حصوں سے بہتر فضائی رابطہ بھی میسر آئے گا، جس سے معاشی اور سماجی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

مزید خبریں