بدھ,  04 فروری 2026ء
خیبرپختونخوا حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا

پشاور(روشن پاکستان نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خیبرپختونخوا حکومت نے کل 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان

یوم یکجہتی کشمیر پر محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، یومِ یکجہتی کشمیر پر خیبرپختونخوا میں سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔

اعلامیہ کے مطابق کل صبح 10 بجے کشمیری شہداء کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صوبے بھر میں تقاریب، ریلیاں اور دعائیہ اجتماعات ہوں گے۔

مزید خبریں