اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر قرض 1 ماہ کیلئے رول اوور کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کے قرض رول اوور میں ایک ماہ کی توسیع کر دی۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کے قرض کو ایک ماہ کے لیے رول اوور کرنے کی منظوری دے دی، یہ رقم گزشتہ ماہ میچور ہو چکی تھی، جبکہ باقی 1 ارب ڈالر جولائی میں میچور ہونا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات سے 3 ارب ڈالر کے قرض کو ایک سال کے لیے رول اوور کرنے کی دوبارہ درخواست کر دی ہے۔
اس ضمن میں تینوں اقساط کو ایک ساتھ رول اوور کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
آسٹریلیا نے پاکستانی طلبہ کیلئے بڑا اعلان کردیا
ذرائع نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے مرکزی بینک میں 3 ارب ڈالر بطور ڈپازٹ رکھے گئے ہیں، جو بیلنس آف پیمنٹ کی ضروریات پوری کرنے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔
آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط کے تحت پاکستان کو رواں مالی سال 12 ارب ڈالر کے قرضوں کا رول اوور کرانا ہے، جس میں متحدہ عرب امارات سے 3 ارب ڈالر کا قرض رول اوور بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی کوشش ہے کہ متحدہ عرب امارات سے حاصل کردہ 3 ارب ڈالر کا قرض ایک سال کے لیے رول اوور کرا لیا جائے، تاکہ آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کی جا سکیں اور زرِ مبادلہ کے ذخائر پر دباؤ کم ہو۔











