پیر,  02 فروری 2026ء
قابض ریاست اسرائیل کا خاتمہ ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے، سید امین شیرازی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدرسید امین شیرازی نے کہا ہے کہ اسرائیل عالم اسلام کے قلب میں ایک ناسور کی مانند ہے، قابض ریاست کا خاتمہ ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے، حکمرانوں نے عوام کی رائے کے برخلاف ٹرمپ کے غزہ امن بورڈ میں شمولیت اختیار کی ، ٹرمپ غزہ معاہدہ میں پاکستان کی شمولیت کے فیصلہ کو واپس لیا جائے،طاقت کے نشے میں چور امریکی صدر ٹرمپ نے دنیا کے امن کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے، کئی اسلامی ممالک کو تباہ کرنے کے بعد اب امریکہ جمہوری اسلامی ایران پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے،فلسطین صرف فلسطینوں کا ہے اس پہ کسی غاصب کو نام نہاد امن بورڈ کے نام پر قبضہ نہیں کرنے دیں گے،صیہونی اور امریکی عزائم کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے،سید علی خامنہ ای سے اظہار یکجہتی کیلئے اور امریکی مظالم کے خلاف 11 فروری سے ملک بھر میں عوامی اجتماعات کا نفرنسز، احتجاجی ریلیوں اور دعائیہ پروگرامات کا آغاز کیا جائے گا،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدرسید امین شیرازی نےان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں مجلس نظارت کے رکن سید حسنین عباس گردیزی، سربراہ ارض پاک وطن پارٹی سید شوکت علی شیرازی و دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے غیور مسلمانوں نے ہمیشہ استعمار دشمنی کو اپنایا اور عالمی استکباری و استعماری قوتوں کی مخالفت پر ڈٹے رہے ہیں، پاکستان کے غیور عوام اور بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اصولی موقف اختیار کیا اور اسرائیل کی ناجائز اور قابض ریاست کو قبول کرنے سے انکار کیا،پاکستان کے مسلمانوں کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہم کسی صورت صیہونی اور امریکی عزائم کو قبول نہیں کریں گے، ٹرمپ غزہ معاہدہ میں پاکستان کی شمولیت کے فیصلہ کو واپس لیا جائے ،دنیا بھر کے افراد شیطان بزرگ امریکہ کا اصلی چہرہ دیکھ رہے ہیں، طاقت کے نشے میں چور امریکی صدر ٹرمپ نے دنیا کے امن کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے، کئی اسلامی ممالک کو تباہ کرنے کے بعد اب امریکہ جمہوری اسلامی ایران پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے، آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کے نتائج صرف ایران تک محدود نہیں ہوں گے بلکہ یہ تمام مسلم دنیا کے خلاف اعلان جنگ ہوگا اور دنیا بھر میں امریکی اور استعماری طاقتوں کو شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا، امریکی صدر اپنی مسلسل ناکامیوں کی بوکھلاہٹ میں دنیا کو مسلسل بدامنی اور جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے، غیرت مند پاکستانی عوام رہبر معظم سید علی خامنہ ای کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکی مظالم کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 11 فروری سے ملک بھر میں سید علی خامنہ ای سے اظہار یکجہتی کیلئے اور امریکی مظالم کے خلاف ملک بھر میں عوامی اجتماعات کا نفرنسز، احتجاجی ریلیوں اور دعائیہ پروگرام شروع کر رہی ہے،انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیاکہ ہمسایہ اسلامی مملکت کا دفاع پاکستان کے دفاع کیلئے ناگزیر ہے لہٰذا اس حوالے سے سفارتی و عملی کردار ادا کیا جائے اس کے علاوہ پاکستان میں ان عناصر کو اس وقت میں مسلمانوں کے درمیان تفرقہ ایجاد کر رہے ہیں سختی سے روکا جائے تاکہ اتحاد و وحدت کی فضا قائم رہے، ہم، آئی ایس او کے صدر نے بلوچستان کے کئی شہروں میں ہونے والے حالیہ دہشتگردی کے افسوسناک واقعات قابل مذمت اور انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے مزید کہا کہ مملکت خداداد میں ان واقعات کے ذریعہ ناامنی اور عدم استحکام کی فضا بنانا، عالمی استکبار کی محلے میں تخریب کاریوں کا تسلسل ہے اور وطن کے شجاع فوجی افسران، پولیس و ایف سی اہلکاروں، اور نہتے شہریوں کی شہادت نے ہمارے دلوں کو غمزدہ کیا ہے، سرحدی علاقوں میں بدامنی کی سازش میں عالی طاقتیں ملوث ہیں جب تک ان علاقوں سے پاکستان اور اسلام دشمن عناصر کا مکمل خاتمہ نہیں کیا جاتا، مستقل قیام امن ممکن نہیں،ریاست پاکستان اور سیکیورٹی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک دشمن اور دہشتگرد عناصر کے خلاف موثر کاروائی کے ذریعہ ملک میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنایا جائے۔

مزید خبریں