پیر,  02 فروری 2026ء
ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر پر 5 فروری بروز جمعرات ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، کابینہ ڈویژن نے تعطیل سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ملک بھر کے بینکوں میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

یومِ کشمیر ہر سال پاکستان میں کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے منایا جاتا ہے، اس دن ملک بھر میں خصوصی تقاریب، سیمینارز، ریلیاں اور دعائیہ اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کیا جا سکے۔

مزید خبریں