جمعرات,  29 جنوری 2026ء
سونے کے نرخ میں آج بھی بڑا اضافہ، قیمت تاریخی بلندی پر پہنچ گئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان میں سونے کی قیمت نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

دو دن میں سونے کی قیمت میں 42 ہزار سے زائد کا اضافہ ہو گیا، قیمت ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 21 ہزار 200 روپے کا اضافہ ہونے سے قیمت 5 لاکھ 72ہزار 862 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر, فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

10گرام سونے کی قیمت میں 18ہزار 175روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 91 ہزار 136روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 212 ڈالر کا اضافہ ہونے سے سونے کے فی اونس نرخ 5505 ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

ملک میں چاندی کی قیمت بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، چاندی کی قیمت 264 روپے بڑھنے سے فی تولہ 12175 روپے کی ہو گئی ہے۔

مزید خبریں