هفته,  23 نومبر 2024ء
پاکستان میں مبینہ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات جلداز جلد مکمل کی جائیں ، امریکہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)امریکہ نے پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات جلد مکمل کرنے پر اصرار کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ مبینہ انتخابی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کو جلد از جلد مکمل کیا جانا چاہیے۔

پاکستان میں نئی حکومت کے قیام سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کی قیادت میں ہو رہی ہے اور امریکا اس میں فریق نہیں ہے، یہ ایسی چیز نہیں ہے جس پر وہ تبصرہ کر سکیں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ وہ حکومت کو اس انداز میں آگے بڑھتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں جو پاکستانی عوام کی مرضی کی عکاسی کرے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔

مزید خبریں