بدھ,  28 جنوری 2026ء
قائمقام صدر اور اسپیکر قومی اسمبلی کی آر آئی یو جے کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قائمقام صدرِ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے راولپنڈی/اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے سالانہ انتخابات 2026 میں منتخب ہونے والے تمام عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

قائمقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے آصف بشیر چوہدری کو صدر، توصیف عباسی اور رشید ملک کو نائب صدور، بشیر عثمانی کو جنرل سیکرٹری اور اظہار خان نیازی کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام دیا۔ انہوں نے راجہ عمران جنجوعہ اور رانا فرحان اسلم کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے اور ایگزیکٹو کونسل کے تمام نو منتخب ارکان کو بھی مبارکباد دی۔

قائمقام صدر نے کہا کہ آر آئی یو جے آزادیٔ صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور انہیں امید ہے کہ نو منتخب قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ذمہ دار صحافت کے فروغ میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ عہدیداران کا بلا مقابلہ انتخاب صحافی برادری کے اتحاد اور یکجہتی کا مظہر ہے، جبکہ پارلیمان اور صحافی برادری کے مضبوط روابط جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے ناگزیر ہیں۔

ادھر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی آر آئی یو جے کے سالانہ انتخابات 2026 میں منتخب ہونے والے تمام عہدیداران کو مبارکباد دی۔ انہوں نے آصف بشیر چوہدری کو صدر، توصیف عباسی اور رشید ملک کو نائب صدور، بشیر عثمانی کو جنرل سیکرٹری اور اظہار خان نیازی کو فنانس سیکرٹری منتخب ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: آر آئی یو جے زیر اہتمام روزنامہ 92 نیوز سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں کیخلاف 18اکتوبرکو احتجاجی مظاہرے کا اعلان

اسپیکر نے راجہ عمران جنجوعہ اور رانا فرحان اسلم کو جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہونے اور ایگزیکٹو کونسل کے نو منتخب ارکان کو بھی مبارکباد دی۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ آر آئی یو جے آزادیٔ صحافت اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور نو منتخب قیادت صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کے لیے مؤثر خدمات سرانجام دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آر آئی یو جے کے تمام عہدیداران کا بلا مقابلہ انتخاب صحافی برادری کے اتحاد کی علامت ہے اور پارلیمان و صحافی برادری کے مضبوط روابط جمہوری اقدار کے استحکام کے لیے ناگزیر ہیں۔

مزید خبریں