کراچی(روشن پاکستان نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے پولیس سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔
ذرائع کے مطابق سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر فاروق ستار سے پولیس گارڈز واپس لے لئے گئے ہیں۔
مصطفی کمال، انیس قائم خانی اور امین الحق سے بھی پولیس گارڈز واپس لئے گئے ہیں، سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف علی خورشیدی سمیت دیگر رہنماؤں سے بھی سیکورٹی واپس لے لی گئی ہے۔
ن لیگ ہمارے بغیر کچھ بھی نہیں کرسکتی، سحر کامران
دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار آج شام چار بجے اہم پریس کانفرنس بہادر آباد مرکز میں کریں گے، وہ اراکینِ اسمبلی کے ہمراہ میڈیا سے خطاب کریں گے۔
ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی اہم سیاسی حکمتِ عملی پر بات ہوگی، ڈاکٹر فاروق ستار آج پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا کو اعتماد میں لیں گے۔











