اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق کپتان محمد حفیظ نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی یا نہیں۔
پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے کہ قومی ٹیم کو 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کرنی چاہیے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر حفیظ نے پی سی بی پر زور دیا کہ وہ گرین شرٹس کو ٹورنامنٹ میں بھیجے۔
انہوں نے پی سی بی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستان کو ورلڈ کپ میں شرکت کرنی چاہیے۔‘
ٹی 20 ورلڈکپ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کا فیصلہ قبول کرلیا
علاوہ ازیں پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی ورلڈ کپ میں شرکت کا حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو ہوگا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے بنگلادیش کے انکار کے بعد اسکاٹ لینڈ کو ٹی 20 ورلڈ کپ میں شامل کیا ہے۔
بنگلادیش نے بھارت میں ورلڈ کپ کے میچز کھیلنے سے انکار کردیا تھا، بی سی سی آئی نے حکومتی دباؤ پر آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈر سے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو باہر کروادیا تھا۔
آئی سی سی نے بالآخر بنگلہ دیش کی درخواست کو مسترد کر دیا اور 24 گھنٹے کا الٹی میٹم جاری کرتے ہوئے اصل شیڈول برقرار رکھا۔











