اتوار,  11 جنوری 2026ء
امریکا اور اسرائیل اپنے مذموم مقاصد کیلئے ایران میں فسادات کرا رہےہیں: ایرانی صدر

تہران (روشن پاکستان نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل اپنے مذموم مقاصد کیلئے ایران میں فسادات کرا رہے ہیں۔

 ایرانی میڈیا سے گفتگو میں مسعود پزشکیان کا کہنا تھاکہ امریکا اور اسرائیل ایران میں افراتفری اور بےامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل اپنے مذموم مقاصد کیلئے ایران میں فسادات کرا رہے ہیں، ایرانی عوام فسادیوں اوردہشت گردوں سےخود کو دور رکھیں۔

ایرانی صدر کا کہنا تھاکہ عوام فسادیوں کو انتشار پھیلانےکی اجازت نہ دیں، ایرانی عوام کو یقین رکھنا چاہیے کہ ہم انصاف قائم کرنا چاہتےہیں۔

دوسری جانب ایرانی صدرکے قوم سےخطاب پر ایرانی سفارتخانے نے خطاب کے نکات جاری کردیے جس کے مطابق صدرمسعود پزشکیان نےکہا ہے کہ حکومت مسائل حل، عوامی مشکلات کم کرنےکی کوشش کررہی ہے لیکن کسی غیرملکی کوقوم میں انتشارکےبیج بونےکی اجازت نہیں دیں گے۔

ایرانی سفارتخانے نے بتایاکہ ایرانی صدر نے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنےکاوعدہ کیا اور تمام طبقہ ہائے فکرکوفسادات کیخلاف کھڑےہونےکی دعوت دی۔

مزید پڑھیں: ایران میں احتجاج: پاکستان کی اپنے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

صدرپزشکیان نےکہا کہ امریکی صدر کو وینزویلا، غزہ اوردیگرمقامات پرکیےاقدامات پرشرم آنی چاہیے۔

صدرپزشکیان نےایرانی عوام سےملکی مسائل کےحل کیلئے متحد ہونے کی اپیل کی اور کہاکوئی شہری بےامنی نہ پھیلائےاورکوئی انسان دوسرےانسان کو قتل نہ کرے، حکومت بدعنوانی کی جڑوں کےخلاف کارروائی کررہی ہے۔

خیال رہے کہ ایران میں احتجاجی مظاہروں کا 14 واں روز جاری ہے اور ایرانی انسانی حقوق تنظیم کے دعوے کے مطابق دو ہفتے سے جاری مظاہروں میں 192 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

مزید خبریں