اتوار,  11 جنوری 2026ء
یونین کونسل 78 کے سانحے پر سید ندیم منصور کا سخت ردعمل، ناقص گیس سلنڈرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
یونین کونسل 78 کے سانحے پر سید ندیم منصور کا سخت ردعمل، ناقص گیس سلنڈرز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد کے حلقہ این اے 47 کی یونین کونسل 78 میں پیش آنے والے دردناک واقعے پر ایم کیو ایم پاکستان کے سابق ایم این اے کے امیدوار سید ندیم منصور نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ نہایت افسوسناک اور تشویشناک ہے کہ ناقص گیس سلنڈر کس طرح مارکیٹ میں فروخت ہو رہے ہیں اور کنزیومر پروٹیکشن یونٹ کے افسران کس انداز میں ان کی انسپکشن کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں یہ خطرناک سلنڈر عام شہریوں کو فروخت کر دیے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ن لیگ ہمارے بغیر کچھ بھی نہیں کرسکتی، سحر کامران

سید ندیم منصور نے اپنی ٹیم، جس میں شوکت حیات، حبیب خان، وقاص احمد، اقبال محمد، رضوان، شوکت اور زاکر حسین شامل ہیں، کے ہمراہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ ناقص گیس سلنڈرز کی باقاعدہ اور سخت جانچ پڑتال کی جائے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے فوری اور مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر معاملہ صرف گیس لیکیج کا ہوتا تو بات مختلف ہوتی، تاہم سلنڈر کا پھٹ جانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے چیکنگ اور نگرانی میں سنگین کوتاہی برتی گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ دار سلنڈر بنانے والی کمپنی کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ ناقص مصنوعات کسی انسانی جان کے ضیاع کا سبب نہ بنیں۔

سید ندیم منصور نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان متاثرہ خاندانوں اور علاقے کے تمام غمزدہ افراد کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور حکومت کی جانب سے انصاف اور دادرسی تک اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

مزید خبریں