اتوار,  11 جنوری 2026ء
سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 700 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 172 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 5 ہزار 745 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں سالانہ سونے کی طلب 60 سے 90 ٹن کے درمیان ہے جس کی مالیت تقریباً 8 سے 12 ارب ڈالر بنتی ہے، لیکن اس میں سے 90 فیصد سے زیادہ کاروبار اب بھی غیر دستاویزی ہے۔

مزید پڑھیں: سونا ہزاروں روپے سستا

سی سی پی کی ’’پاکستان کی سونے کی مارکیٹ‘‘ سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ملکی سونے کی 70 فیصد طلب شادیوں اور تقریبات سے جڑی ہوتی ہے۔

پاکستان سونے کی درآمدات پر بھی انحصار کرتا ہے اور مالی سال 2024 میں 1 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا درآمد کیا گیا۔ملک کے سرکاری ذخائر 2025 کے آخر تک 64.76 ٹن ریکارڈ کیے گئے جن کی مالیت تقریباً 9 ارب ڈالر بنتی ہے۔

مزید خبریں