جمعرات,  01 جنوری 2026ء
فرنر قاضی ذیشان عباسی کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

اسلام آباد(عرفان حیدر) بہارہ کہو یونین کونسل 10 سے تعلق رکھنے والے ذیشان احمد عباسی نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ وہ وارڈ نمبر 1 سے جنرل کونسلر کے امیدوار ہوں گے۔ ذیشان عباسی کا کہنا ہے کہ وہ علاقے کی بنیادی ضروریات، عوامی مسائل کے حل اور شفاف ترقی کے ایجنڈے کے ساتھ میدان میں اترے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ انہیں موقع دیں تاکہ علاقے کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جا سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی روح ہے اور وہ الیکشن جیت کر خادم عوام کا کردار ادا کریں گے، ذیشان عباسی نے کہا کہ انکے والد قاضی نصیر احمد عباسی نے ہمیشہ عوامی فلاح کے لیے کام کیا اور اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے کی ترقی میں نئی مثال قائم کریں گے، قاضی ذیشان عباسی نے کہا کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت انتخابی مہم جاری رکھیں گے

مزید خبریں