جمعرات,  01 جنوری 2026ء
دنیا کے امیر ترین یوٹیوبرز کی فہرست جاری، کتنے پاکستانی شامل؟

اسلام آباد(روشن پاکستان  نیوز) یوٹیوب کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کی بدولت نوجوان تخلیق کار اب اس پلیٹ فارم کو پیشہ ورانہ کیریئر کے طور پر اپنانے لگے ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے یوٹیوبرز کی فہرست جاری ہو گئی ہے، جس میں امریکی یوٹیوبر مسٹر بیسٹ (MrBeast) سب سے آگے ہیں جن کی مجموعی دولت ایک ارب ڈالر سے زائد ہے۔

ٹاپ 10 یوٹیوبرز کی فہرست میں نہ صرف تفریحی چینلز شامل ہیں بلکہ بچوں، گیمنگ اور میک اپ سے متعلق یوٹیوب اسٹارز بھی شامل ہیں، جو اپنی مختلف ویڈیوز کے ذریعے عالمی سطح پر مقبول ہیں:

MrBeast — 1 ارب ڈالر

Jeffree Star — 200 ملین ڈالر

Logan Paul — 150 ملین ڈالر

Like Nastya — 125 ملین ڈالر

Ryan’s World — 100 ملین ڈالر

KSI — 100 ملین ڈالر

Dude Perfect — 100 ملین ڈالر

Jake Paul — 100 ملین ڈالر

Ninja — 50 ملین ڈالر

PewDiePie — 45 ملین ڈالر

ویب سائٹ Richest Tubers کے مطابق یہ اعداد و شمار یوٹیوب اسٹارز کی کمائی پر مبنی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یوٹیوب ایک ایسا پلیٹ فارم بن چکا ہے جہاں تخلیق کار نہ صرف اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں بلکہ محنت اور مستقل مزاجی کے ذریعے اربوں ڈالر بھی کما سکتے ہیں۔ خاص طور پر ویڈیو گیمز، بچوں کے کارٹون، چیلنجز اور میک اپ سے متعلق چینلز نے اس مارکیٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں:انسٹاگرام پر صارفین کی کمی، یوٹیوب اور ٹک ٹاک نے سبقت حاصل کر لی

اب یوٹیوب نوجوانوں کے لیے ایک روشن کیریئر کے دروازے کھول رہا ہے، جہاں تخلیقیت کے ساتھ مالی کامیابی بھی ممکن ہے۔

مزید خبریں