جمعرات,  01 جنوری 2026ء
الیکشن کمیشن نے پی پی 167 لاہور کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) الیکشن کمیشن پنجاب نے پی پی 167 لاہور کے ضمنی انتخاب کیلئے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 7 سے 9 جنوری تک وصول اور جمع کروائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جنوری کو ہو گی۔

کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 17 جنوری تک دائر کی جا سکیں گی، اپیلوں پر سماعت 24 جنوری تک مکمل کی جائیں گی، کاغذات نامزدگی 26 جنوری کو واپس لیے جا سکیں گے۔

مزید پڑھیں: سہیل آفریدی کیخلاف ضابطہ اخلاق کیس، الیکشن کمیشن نے دائرہ اختیار پرتحریری جواب طلب کرلیا

الیکشن کمیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ امیدواروں کو 27 جنوری کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے، پولنگ 8 فروری کو ہو گی۔

واضح رہے کہ پی پی 167 کی نشست عرفان شفیع کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مزید خبریں