اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا آغاز ہو چکا ہے، کراچی میں رات گئے آئی آئی چندریگر روڈ، پی آئی ڈی سی، سلطان آباد، شاہراہ فیصل، طارق روڈ، ضیاء الدین احمد روڈ،صدر، سولجر بازار، جمشید روڈ اور سول لائنز میں بارش ہوئی۔
دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ، حیدر آباد اور جامشورو میں بھی بارش ہوئی۔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں بھی بارش ہوئی، لسبیلہ اور وندر میں بھی بادل برسے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، مری، راولپنڈی، جھنگ، شیخوپورہ، ساہیوال، شورکوٹ، ملتان،کوٹ ادو اور بہاولنگر میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
اوکاڑہ، قصور، خانیوال، خانپور، بہاولپور، رحیم یار خان، چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور کرم میں بارش کا امکان ہے۔
کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں مزید بارش کی توقع ہے، نوشکی، ژوب، قلات، بارکھان اورموسیٰ خیل میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
حکومت پاکستان کی جانب سے خالدہ ضیا کی نمازجنازہ میں کون شریک ہوگا؟نام سامنے آ گیا
مردان، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، پشاور، وزیرستان، کرک اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش و برفباری کی توقع ہے۔











