پیر,  29 دسمبر 2025ء
انجینئر علی مرزا کا جیل میں عمران خان کے حوالے سے اہم انکشاف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مذہبی اسکالر انجینئر محمد علی مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ان کی اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کی چکیوں کے درمیان صرف ایک دیوار کا فاصلہ تھا۔

صحافی ارشاد بھٹی کے ساتھ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ جیل کے جس حصے میں قید تھے وہاں مجموعی طور پر تین افراد کے لیے تین چکیاں تھیں۔

انجینئر محمد علی مرزا کے مطابق ان کی چکی کی پچھلی دیوار کی جانب عمران خان کو رکھا گیا تھا، جہاں ان کے لیے چھ چکیاں مختص تھیں اور انہیں ایک مشقتی بھی فراہم کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: عمران فاروق کو الطاف حسین نے قتل کروایا: مصطفیٰ کمال

ان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار انہیں عمران خان کی آواز سنائی دے جاتی تھی جو وہ اپنے مشقتی سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹ پر بات کیا کرتے تھے، تاہم سیاست پر گفتگو نہیں کرتے تھے۔

انجینئر مرزا نے بتایا کہ عمران خان کو جیل میں ٹی وی کی سہولت حاصل تھی اور انہیں دو اخبارات بھی فراہم کیے جاتے تھے۔

ان کے مطابق عمران خان کو کچا گوشت دیا جاتا تھا جسے ان کا مشقتی پکاتا تھا اور دیسی گھی کے تڑکے کی خوشبو اکثر آتی تھی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ عمران خان دن میں دو مرتبہ کھانا کھاتے تھے، صبح نو بجے ناشتہ جبکہ سہ پہر تین بجے کھانا لیا کرتے تھے۔ انجینئر محمد علی مرزا کا کہنا تھا کہ چار نومبر کے بعد انہوں نے عمران خان کی آواز سننا بند ہو گئی۔

بعد ازاں جیل عملے سے معلومات حاصل کرنے پر پتا چلا کہ عمران خان کو جیل کے دوسرے حصے میں منتقل کر دیا گیا ہے کیونکہ وہاں دھوپ آتی ہے۔

مزید خبریں