اتوار,  28 دسمبر 2025ء
عمران فاروق کو الطاف حسین نے قتل کروایا: مصطفیٰ کمال

کراچی(روشن پاکستان نیوز) ایم کیو ایم پاکستان نے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا کہ عمران فاروق کو الطاف حسین نے قتل کروایا۔

کراچی میں پارٹی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا کہ نشے میں ہر وقت نشے میں دھت الطاف حسین نے پارٹی کو 40 سال دینے والے الطاف حسین نے ان کی سالگرہ والے دن قتل کروا کر  17 ستمبر 2017 کو انہیں سالگرہ کا تحفہ دیا۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا بانی ایم کیوایم ڈرامہ بازآدمی ہے، بانی ایم کیو ایم نے لاش کے لیے چندہ لینےکی اپیل کی، ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کی لاش پر بانی ایم کیوایم نے ناٹک کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا بانی ایم کیو ایم نے لاش پاکستان بھیجنے کے لیے لاکھوں پاونڈ کا چندہ وصول کیا، حالیہ دنوں میں ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کا انتقال ہوا، نام نہاد بانی ایم کیو ایم نے اس لاش کو لے کر واویلا مچایا۔

مزید پڑھیں: لیجنڈ موسیقار الطاف حسین طافو انتقال کرگئے

انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے میت پاکستان بھیجنے کے لیے دنیا بھر سے چندا اکٹھا کیا، میں نے دو سال سے بانی ایم کیوایم پر بات کرنا چھوڑ دی تھی، ڈرامہ کر رہا ہے، تکیے کے نیچے سے 5 لاکھ پاؤنڈ نکلے، آفس سے 6 لاکھ پاؤنڈ نکلے، ان کے پاس 6 ہزار پاؤنڈ نہیں تھے عمران فاروق کی بیوی کے لیے۔

مزید خبریں