اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
عام عوام کے لئے سونا خریدنا ناممکن ہو گیا ہے، تین دنوں میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 16 ہزار 700 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 8 ہزار 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا، آج سونے کے فی تولہ نرخ میں مزید 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 862 روپے ہو گئی ہے۔
مزید پڑھیں: سونا ہزاروں روپے سستا
دس گرام سونے کے نرخ میں 1714 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت بلند ترین سطح 4 لاکھ 5 ہزار 402 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 20 ڈالر اضافہ ہونے سے نئی فی اونس قیمت 4505 ڈالر ہو گئی ہے۔
چاندی کی فی تولہ قیمت بھی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے، قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی فی تولہ قیمت 7705 روپے ہو گئی ہے۔











