اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) دبئی میں ہونے والے انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں شکست پر بھارتی ٹیم سے تحقیقات کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے بھارتی ٹیم کی ہار پر تحقیقات کا فیصلہ کیا، کوچ اور کپتان سے ناکامی کی وجوہات پوچھی جائیں گی۔ تحقیقات میں بھارتی کھلاڑیوں کے رویے اور ڈسپلن پر بھی بات ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: چیئرمین پی سی بی کا انڈر 19 ایشیا کپ جیتنے والی ٹیم کیلئے بڑا اعلان
یاد رہے کہ دبئی میں کھیلےگئے انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے سمیر منہاس کی شاندار بیٹنگ کی بدولت بھارت کو 191 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی تھی۔ پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر بھارتی ٹیم شدید تنقید کی زد میں ہے۔











