اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آسٹریلوی آل راؤنڈرگلین میکسویل نے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل ) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
گلین میکسویل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آئی پی ایل سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
انسٹاپوسٹ میں گلین میکسویل نے لکھا کہ کئی یادگارسیزن کےبعد میں نے آئی پی ایل آکشن میں نام نہ دینے کا فیصلہ کیا، خوش نصیب ہوں کہ کئی ورلڈکلاس کھلاڑیوں کےساتھ کھیل چکا ہوں۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل2025؛ پی سی بی نے آئی پی ایل سے متصادم تاریخیں تجویز کردیں
گلین میکسویل نے اپنی پوسٹ میں آئی پی ایل کیرئیر کے دوران ملنے والی سپورٹ پر سب کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقی کھلاڑی فاف ڈوپلیسی اور انگلینڈ کے معین علی بھی آئی پی ایل نہ کھیلنے کااعلان کر چکے ہیں جب کہ دونوں کرکٹرز اس بار پی ایس ایل میں حصہ لیں گے۔











