ریاض ( وقار نسیم وامق) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب آمد اور دارالحکومت ریاض میں سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کی جس میں باہمی امور اور تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے ہیڈ کوارٹر آمد پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے وفاقی وزیر محسن نقوی کا استقبال کیا، ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں خصوصا منشیات کی سمگلنگ سے نمنٹے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات،عسکری تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
ملاقات میں سکیورٹی امور پر بات چیت کی گئی، مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے دونوں ملکوں کےسٹریٹیجک تعلقات کے فریم ورک کے اندر باہمی تعاون مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر عبدالعزیز بن محمد بن عیاف، معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ھشام بن عبدالرحمن الفالح، وزیرداخلہ کے دفتر کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل سلیمان بن عبدالعزیز الیحیی، پاکستان میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی اور وزارت داخلہ کے عہدیدار شریک تھے۔
اس موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق، وزارت داخلہ اور انسداد منشیات کے انڈر سیکرٹری محمد خرم آغا بھی موجود تھے۔











