پیر,  12 جنوری 2026ء
برطانیہ میں مستقل رہائش حاصل کرنے کی پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
برطانیہ کا غیرقانونی تارکین وطن سے متعلق اہم فیصلہ

لندن(روشن پاکستان  نیوز) برطانیہ میں پناہ گزینوں کو مستقل رہائش دینے کی پالیسی میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

برطانوی وزیر داخلہ شبانہ محمود ملک کی پناہ گزین پالیسی میں تبدیلی کا اعلان کریں گی، برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں پناہ گزینوں کو صرف عارضی پناہ ملے گی۔

اب پناہ گزینوں کو مستقل پناہ حاصل کرنے کے لئے بیس سال تک کا انتظار کرنا پڑے گا، یہ اقدامات برطانیہ آنے والے پناہ گزینوں کی تعداد میں کمی لانے کے لیے کئے جا رہے ہیں۔

نئی پالیسی کے مطابق پناہ ملنے کے بعد اب لوگوں کو مستقل نہیں بلکہ عارضی حیثیت دی جائے گی، موجودہ نظام میں پناہ گزینوں کو 5 سال کا اسٹیٹس ملتا ہے جس کے بعد وہ مستقل رہائش کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: برطانیہ میں ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے چند منٹ بعد ہی گرکر تباہ

برطانوی میڈیا کے مطابق اب نئی پالیسی کے تحت یہ ابتدائی مدت کم کر کے صرف اڑھائی سال کر دی جائے گی، جیسے ہی مدت ختم ہو گی پناہ گزینوں کی حیثیت دوبارہ جانچی جائے گی، ان کا آبائی ملک محفوظ قرار دیے جانے پر پناہ گزینوں کو وطن واپس بھیجا جائے گا، مستقل رہائش حاصل کرنے کیلئے مسلسل 20 سال تک اس حیثیت کو برقرار رکھنا لازمی ہوگا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کے اہل خانہ کو برطانیہ لانے پر نئی پابندیاں عائد ہوں گی، وزیر داخلہ شبانہ محمود پناہ گزینوں کے لیے پالیسی میں نئی اصلاحات کا اعلان کل کریں گی۔

مزید خبریں