لاہور(روشن پاکستان نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور نو منتخب رکن قومی اسمبلی عطا تارڑ نے ایوان صدر کو سازشوں کا گڑھ قرار دیدیا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا کہ صدر عارف علوی اپنے عہدے سے انصاف نہیں کرسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت پاکستان میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے تحریک انصاف کے کارکن بنے ہوئے ہیں۔
مزیدپڑھیں:غریب گھرکی لڑکی پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی کیسے منتخب ہوئی؟جانئے ان کی زبانی
عطا تارڑ نے یہ بھی کہا کہ ایوان صدر کو سازشوں کو گڑھ قرار دیا، قومی اسمبلی کے ارکان کے نوٹیفکیشن ہوچکے ہیں، صدر مملکت اجلاس بلائیں۔











