لاہور(روشن پاکستان نیوز)پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزادامیدواراورنومنتخب رکن پنجاب اسمبلی صائمہ کنول نے کہاہے کہ میں ایک عام ورکر ہوں، غریب گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں، عمران خان نے مجھے ٹکٹ دیا تومیں نے بڑے بڑے مافیا زکو شکست دی ،اپنے مدمقابل امیدواروںخسرو بختیار اور ہاشم جواں کو شکست دیکرا ن کی سیاست ہمیشہ کے لیے ختم کردی۔
جمعہ کو پنجاب اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزادامیدواراورنومنتخب رکن پنجاب اسمبلی صائمہ کنول نے کہاکہ رحیم یارخان کی ضلعی صدرپی ٹی آئی ہوں،
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی رحیم یار خان سے ایک عام ورکرہوں،پی ٹی آئی نے مجھے وہاں سے اپنا آزادامیدوارنامزدکیا۔
انہوں نے کہاکہ سابق وزیر خسرو بختیار میرے مدمقابل امیدوار کی کمپین کر رہے تھے، ان کے بھائی ہاشم جواں بخت جو کہ صوبائی وزیر خزانہ ہیں وہ میرے مقابلے میں لڑ رہے تھے جبکہ دوسری طرف پیپلز پارٹی کے مخدوم شہاب الدین کا بیٹا الیکشن لڑ رہا تھا۔
انہوں نے کہاکہ میں بڑے بڑے سیاسی برج کو شکست دی ہے ،ان دونوں کے ووٹ اکٹھے کریں تو میرے ووٹوں کا مقابلہ پھر بھی نہیں کر سکتے ،میں نے 50 ہزار سےووٹ لئے ہیں اوران لوگوں کو 35 ہزار کی لیڈ سے شکست دی ہے ۔
مزیدپڑھیں:الیکشن کمیشن نے پنجاب اور سندھ اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں مینڈیٹ جہاں بھی ملا ہے، عمران خان کا ملا ہے، عمران خان کی ٹائیگرس ہوں اور مجھے بہت خوشی ہے کہ عمران خان کے مینڈیٹ پر میں نے یہ کامیابی حاصل کی ہے،
انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بڑا کوئی سیاستدان اس وقت ملک میں نہیں ہے ،پاکستان میں صرف ایک ہی لیڈر ہے اور وہ ہے عمران خان۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا ،ہمیں بہت تنگ کیا گیا ،ہمارے پاس فارم 45 بھی موجود تھے پھر بھی بہت دیر کے بعد ہمیں رزلٹ دیا گیا لیکن مینڈیٹ چوری کے باوجود بھی مجھ جیسی مڈل کلاس طبقے کی پی ٹی آئی امیدوار نے بڑے بڑے برج الٹ دیے ۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں میں ہمیشہ اپنے عوام کی نمائندگی کروں گی، پاکستان کے عوام کے نمائندگی کروں گی۔
صائمہ کنول نے کہاکہ خدمت خلق کے لیے پنجاب اسمبلی میں آئی ہوں جیسا کہ میرے لیڈر کا مشن ہے ،انہوں نے عوام کی خدمت کی وہ عوامی لیڈر ہیں اور میں بھی ان کے نقشے قدم پر چل کر عوام کی خدمت کروں گی۔
صائمہ کمل نے کہا کہ زرتاج گل اورکنول شوذب نے مجھے ہمت بندھائی کہ ڈٹ جائو،مدمقابل کوئی بھی ہو،جیت تمہاری ہوگی۔











