منگل,  11 نومبر 2025ء
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات، نان ممبرز کا داخلہ بند
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات، نان ممبرز کا داخلہ بند

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز): ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق ممبران اور مہمانوں کی آمد و رفت کے لیے صرف مین پارکنگ والا گیٹ استعمال کیا جا سکے گا، جب کہ تمام دیگر داخلی دروازے مکمل طور پر بند کر دیے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایس او پمپ کی جانب والا گیٹ مستقل طور پر بند رہے گا، جب کہ نان ممبرز کا نیشنل پریس کلب میں داخلہ ممنوع ہوگا۔

مزید پڑھیں: جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کی پارکنگ میں گاڑی کا سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ، 12 افراد زخمی

انتظامیہ نے تمام ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اسٹاف کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنی شناخت کی تصدیق کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

مزید خبریں