اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم نے بارہا اپوزیشن کو بیٹھ کر بات کرنے کی دعوت دی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی یا اپوزیشن کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ بیٹھنے کو تیار ہی نہیں، اس مرتبہ بھی کوشش کی کہ ڈائیلاگ کریں، ان کا رویہ یہی ہے، یہی وہ پہلے بھی کرتے رہے اور آگے بھی کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے یومِ آزادی پر اپوزیشن کو پیشکش کی کہ آئیں میثاقِ استحکام پاکستان کریں، انہیں آفر کی کہ قومی مسائل پر بات کریں، ان کے حل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں۔
مزید پڑھیں: پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ضمنی انتخابات مل کر لڑنے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے قائمہ کمیٹیوں کا بھی بائیکاٹ کیا، اپوزیشن اراکین 27 ویں آئینی ترمیم سے متعلق تجویز تو دیتے۔ اتحادی پارٹیوں کو ہم نے دعوت دی وہ تشریف لے آئے، اتحادیوں کے سامنے ہر چیز رکھی اور ان سے تجاویز بھی لیں۔











