جمعرات,  13 نومبر 2025ء
جولائی سے ستمبر تک پٹرولیم لیوی کی مد میں 110 ارب روپے کی اضافی وصولی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) رواں مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں نان ٹیکس ریونیو سے حاصل آمدن کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔

وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق جولائی سے ستمبر تک پٹرولیم لیوی کی مد میں 371 ارب موصول ہوئے، گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 261 ارب اکٹھے ہوئے تھے، گزشتہ مالی سال کی نسبت 42.12 فیصد زیادہ پٹرولیم لیوی وصول کی گئی۔

دستاویز کے مطابق آئی ایم ایف شرط کے مطابق 1.6 فیصد بلحاظ جی ڈی پی بجٹ سرپلس رہا، پہلی سہ ماہی کے دوران پرائمری بیلنس بلحاظ جی ڈی پی 2.7 فیصد ریکارڈ ہوا، قرضوں کیلئے سود ادائیگیوں پر 1 ہزار 377 ارب اور دفاع پر 447 ارب خرچ کیے۔

مزید پڑھیں: چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش کی وزیر مملکت خزانہ و ریلوے سے ملاقات، اقتصادی اور سفارتی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

پہلی سہ ماہی کے دوران حکومتی آمدن 6 ہزار 2 سو ارب اور اخراجات 4 ہزار 80 ارب روپے رہے، اس عرصے میں 2 ہزار 119 ارب روپے کا قرضہ لیا گیا، مرکزی بینک کا منافع 2 ہزار 428 ارب روپے رہا۔

دستاویز کے مطابق جولائی تا ستمبر کاربن لیوی کی مد میں 10 ارب اور ای وی ایڈاپشن لیوی کی مد میں 3 ارب جمع کیے گئے، پنشنز کی مد میں 249 ارب روپے کے اخراجات رہے، سول حکومتی اخراجات 161 ارب اور سبسڈیز کی مد میں 119 ارب روپے خرچ کیے گئے۔

مزید خبریں