ماسکو (عدیل آزاد):۔روس میں جنگ کے دوران ایک نیا سماجی اسکینڈل سامنے آیا ہے، جہاں بعض خواتین مبینہ طور پر فوجیوں سے صرف مالی فائدہ حاصل کرنے کے لیے شادی کر رہی ہیں۔
عدالتی رپورٹس کے مطابق، کئی کیسز میں خواتین نے جنگی محاذ پر جانے والے فوجیوں سے عجلت میں شادی کی، اور بعد ازاں اُن کی موت پر حکومت کی جانب سے ملنے والی بھاری رقم (5 سے 6 ملین روبل) حاصل کر لی۔
میڈیا نے ایسے واقعات میں ملوث خواتین کو “Black Widows” یعنی “سیاہ بیوائیاں” کا نام دیا ہے۔
مزید پڑھیں: صارفین کے لیے اہم خبر! موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس 24 گھنٹے کے لیے بند
روس کی عدالتیں اب یہ طے کر رہی ہیں کہ کون سی شادیاں حقیقی تھیں اور کون سی صرف مالی مفاد کے لیے کی گئیں۔
ماہرین کے مطابق، یہ معاملہ روسی معاشرے میں اخلاقی بحران اور فوجی نظام میں بگاڑ کی علامت بن چکا ہے۔











