جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
سندھ گیمزمیں ایتھلیٹ بیہوش،دوا نہ ابتدائی طبی امداد ، عدم سہولتوں کیوجہ سے رکشہ میں ہسپتال لے جانا پڑا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سندھ گیمزمیں ایتھلیٹ بیہوش،دوا نہ ابتدائی طبی امداد ، عدم سہولتوں کیوجہ سے رکشہ میں ڈال کر اسپتال لے جانا پڑا۔
سندھ گیمز کے دوسرے دن نیشنل اسپورٹس اینڈ کوچنگ سینٹر میں 10 ہزار میٹر ریس میں دوڑنے والا ایتھلیٹ حمزہ ریس کے بعد بےہوش ہوگیا۔ ابتدئی طبی امداد اور ٹرانسپورٹ کا کوئی بندوبست نہیں تھا۔

کراچی میں جاری سندھ گیمز میں انتظامیہ نے انوکھا کارنامہ کر ڈالا، پانچ ہزار میٹر کی پریکٹس کرنے والوں کو 10 ہزار میٹر تک دوڑادیا۔

ریس کے بعد ایک ایتھلیٹ حمزہ بے ہوش ہوکر گر گیا مگر نہ دوا نہ گاڑی نہ علاج، ساتھی کھلاڑی اور ریجن کے کوچز اُس کو کافی دیر تک ہوش میں لانے کی کوشش کرتے رہے۔

اس دوران نہ تو ابتدائی طبی امداد کےلیے کوئی آیا اور نہ ہی سندھ گیمز کی انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹ فراہم کی گئی۔

آخر کار لڑکے کو رکشے میں اسپتال پہنچایا گیا، جہاں اب حمزہ کی حالت بہتر ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News